منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پیرس حملوں کے بعدمسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگیں،نگرانی سخت

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن /پیرس(آئی این پی )پیرس حملوں کے بعدمسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگیں، فرانس سمےت مختلف ممالک میں مسلمانوں کی نگرانی سخت کردی گئی،فرانسیسی وزیرداخلہ نے بعض مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دےدےا جبکہ امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے شامی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔تفصےلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے دہشت گردحملوں کے بعد فرانس سمےت مختلف ممالک مےں رہنے والے مسلمانوں کی مشکلات بڑھنے لگی ہےں۔فرانس مےں مسلمانوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جبکہ ۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے کچھ مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نفرت پھیلانے والے علما کو ملک بدر کرکے ان کی مساجد کو بند کردینا چاہیے۔ فرانس سے گزشتہ 3 سال میں40 مسلم مذہبی رہنماوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جن میں سے 55 فیصد رواں سال کے 6 ماہ میں نکالے گئے۔دوسری جانب امریکی ریاست مشی گن کے گورنر نے مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں رِک اسنائڈر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے تک وہ کسی پناہ گزین کو جگہ نہیں دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…