اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں پر چیک رکھنے کے لیے ایک انتہائی فعال انٹیلی جنس شعبہ بھی قائم کررکھا ہے جس کے ارکان کی تعداد 12 سے 20 تک بتائی گئی ہے جو صرف اور صرف عمران خان کوہی جوابدہ ہے، ایک اہم سیاسی شخصیت اس شعبے کی سربراہ ہے۔ذرائع کے مطابق یہ شعبہ دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے قریب رہ کر ان کا ہرطرح سے جائزہ لیتا ہے اور بعد ازاں اس کی رپورٹ کی روشنی میں عمران خان حتمی فیصلہ کرتے ہیں، راولپنڈی میں فیاض الحسن چوہان کی فراغت کا فیصلہ بھی اسی شعبے کی سفارش پرکیا گیا، پی ٹی آئی کے انٹیلی جنس شعبے نے عمران خان کو فیاض الحسن سمیت پورے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے رپورٹس دی ہیں۔ پی ٹی آئی کا انٹیلی جنس شعبہ اس وقت چاروں صوبوں میں رپورٹس مرتب کررہا ہے اور یہ رپورٹس بلا تاخیر عمران خان کو بھیجی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی صورت کوئی برے کردارکا حامل شخص پارٹی میں نہ گھس سکے اور نہ ہی پارٹی ٹکٹ حاصل کرسکے۔
پی ٹی آئی میں فعال انٹیلی جنس شعبے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































