اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پندرہ سے بیس نومبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ نومبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ پانچ روزہ دورے کے دوران آرمی چیف امریکہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف امریکی قیادت کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغان قیادت کے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
آرمی چیف آج 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































