منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

چین کی لاٹری نکل آئی، سونے کا اتنا بڑا ذخیرہ مل گیا کہ دنیا کے بڑے بڑے ملک پریشان ہوگئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی طاقتور معیشت نے امریکا کو پہلے ہی پریشان کررکھا تھا اور اب قدرت چین پر کچھ ایسی مہربان ہوئی ہے کہ اس کے سمندر کی تہہ میں ہزاروں ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔ نیوز سائٹ RT.COMکا کہنا ہے کہ یہ ذخائر بحیرہ مشرقی چین میں دریافت ہوئے ہیں اور ان کے صرف ایک حصے کی مالیت 16 ارب ڈالر (تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے) سے زائد بتائی جارہی ہے۔ دنیا میں سونا پیدا کرنے والے بڑے بڑے ممالک بھی اتنے بڑے ذخائر کے بارے میں سن کر حیران رہ گئے ہیں۔لائی زو شہر کے قریب سمندر کی تہہ میں 15سو ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ کچھ ہی عرصہ قبل 2ہزار ٹن سونے کے ذخائر بھی دریافت ہوچکے ہیں۔ پراجیکٹ منیجر یانگ جنجین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں اس سے پہلے تقریباً 800 میٹر کی گہرائی سے سونا نکال رہی تھیں لیکن یہ ذخائر تقریباً 2ہزار میٹر کی گہرائی پر واقع ہیں، لہٰذا انہیں نکلالنے کے لئے نئی ڈرلنگ ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوگی۔
جولائی میں چین نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران اس کے سونے کے ذخائر میں 60 فیصد اضافہ ہوا، اور اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق چین دنیا میں سونے کے ذخائر رکھنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا تھا۔ نئی دریافت کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…