پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا‘پنجاب حکومت لاہور میں 36بلین روپے کی لاگت سے شہریوں کی تفریح کیلئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر ایک شاندار پارک بنانے جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے کمشنر عبداللہ سنبل ،ہوٹری کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں محمد شکیل اور چینی کمپنی کے چیئرمین جن منگ نان کے درمیان گزشتہ روز اس معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں ،جس کے مطابق چینی کمپنی یہ پارک تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کرے گی ۔معاہدے کے مطابق چینی کمپنی دیگر قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ہمراہ پنجاب حکو مت کی جانب سے فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازموں کیلئے سندر ورکرز ویلفیئرز کمپلیکس فیز 1منصوبے کیلئے بولی میں حصہ بھی لے گی جو کہ 7.78بلین روپے سے مکمل کیا جائے گا ۔جس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سکول ،مسجد ،پارک اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے چیزیں تعمیر کی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…