کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خراب کارکردگی کا سخت نوٹس لیا ہے اور شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماﺅں کے تحفظات کو دور کریں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر آج (جمعرات) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ناراض مرکزی رہنماءسابق وزیر اعلیٰ سردار ممتاز علی خان بھٹو ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم پاکستان مسلم (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ انہیں سندھ کی حقیقی قیادت کو ساتھ رکھنا ہوگا اس کے بغیر وہ سندھ میں پارٹی امور کو نہیں چلا سکتے اور نہ ہی پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی ناراض قیادت کے تحفظات نہ سنے جانے پر پارٹی کی کارکردگی روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر میاں محمد نوازشریف نے میاں محمد شہباز شریف کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ ممتاز علی خان بھٹو سے فوری رابطہ کیا جائے جس کے بعد یہ ملاقات آج جمعرات کو ہوگی اور صوبے سندھ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے،زرائع کے مطابق سندھ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کا میاں نوازشریف نے سخت نوٹس لیا اور اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا،واضح رہے کہ سردار ممتاز علی خان بھٹو گزشتہ چند روز سے نجی دورے پر لاہور میں قیام پزیر ہیں اور وہاں ان کی تبیعت معمولی سی ناساز ہے جس کے بعد میاں شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے زریعے ممتاز بھٹو کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ بھی بھجوایا۔
وزیراعظم کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خراب کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































