بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

تمام پالیسیوں میں حکومت کا گڈ گور ننس کا عزم بنیاد رہا ہے ,حکومت

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کہا ہے کہ تمام پالیسیوں میں حکومت کا گڈ گور ننس کا عزم بنیاد رہا ہے .دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدام کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا , تمام اداروں اور عوام نے پورے دل سے اس آپریشن کا ساتھ دیا ,حکومت اپنے آپ کو عوام کو جوابدہ سمجھتی ہے اور ہر فیصلے میں قومی مفاد کو بالا تر ترجیح دی جاتی ہے , قومی ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا تاہم تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس منصوبے پر عملدر آمد میں اپنا کر دارادا کریں ۔حکومتی ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف گزشتہ دو سالوں کے دور ان فیصلہ کن کارروائی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے اس حکمت عملی پر کامیابی سے عمل در آمد حکومت کی کوششوں سے حاصل ہونے والے وسیع تر سیاسی اتفاق رائے , مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کے جرات مندانہ کر دار ,صوبائی حکومتوں ,پولیس , سول آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی مربوط کوششوں کے بغیر ممکن نہ تھا ۔فاضل عدلیہ نے بھی اس کوشش میں مکمل تعاون کیا انتہائی اہم امر یہ ہے کہ اس تمام تر اعزاز پاکستان کے عوام کوجاتا ہے جنہوںنے پورے دل سے اس آپریشن کا ساتھ دیا ۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہونے پر یقین رکھتے ہوئے کھلے اور شفاف انداز میں اپنے فیصلے کرتی ہے جن میں قومی مفاد کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ تمام پالیسیوں میں حکومت کا گڈ گور ننس کا عزم بنیاد رہا ہے ۔حکومت کے اقدامات سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور فعال اقتصادی ترقی کی صورت میں نتائج سامنے آئے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل جاری رکھے گی اور عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کےلئے تمام تر اقدامات کئے جاتے رہیں گے تاہم قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کر دار ادا کریں ۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…