جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

پاکستان، چین اور باغی گروپ بھا رت کیلئے بڑا خطرہ ہیں، بھا رتی ائیر چیف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(آن لائن) ہندوستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے کہاہے کہ پاکستان، چین اور باغی گروپس ہندوستانی فضائیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اروپ راہا نے برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو ہندوستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا۔بارہویں سبروتو مکرجی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے ہندوستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسیاں اثر انداز ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اپنے اقتصادی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔تبت کے خودمختار علاقے میں چین کی طرف سے تیزی سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ڈاو¿چنگ یاڈنگ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر، پاکستان کے ساتھ گوادر پورٹ کی تعمیر اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور میانمار کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات بھارت کے لیے سخت تشویش کا باعث ہیں۔پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مسلح تنظیموں کی مدد اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں پاکستان کی مداخلت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی صورتحال خراب ہونے کے باوجود چین اور امریکا سے متوازن تعلقات قائم کیے ہوئے ہے، جبکہ چین، امریکا اور شمالی کوریا کا پاکستان سے جوہری ہتھیاروں اور جنگی جہازوں کے حوالے سے تعاون بھی ہندوستان کے لیے باعث تشویش ہے۔اروپ راہا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی اندرونی سلامتی کے لیے نکسل باغی سب سے بڑا خطرہ ہیں اور اگر نکسل علیحدگی پسندوں کے ساتھ سختی سے نہ نمٹا گیا تو یہ خطرہ مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…