جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

سپیکر قومی اسمبلی کابینہ پر برہم،بطور احتجاج اجلاس 10 منٹ کے لیے معطل کر دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء4 اور وفاقی وزارتوں کے اعلی افسران کی عدم موجودگی پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے بطور احتجاج اجلاس 10 منٹ کے لیے معطل کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس معطل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی گیلری میں موجود وفاقی وزارتوں کے جونیئر افسران کو بھی باہر نکال دیا اور وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے سیکریٹریز کو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ ایاز صادق دوسری مرتبہ رکن اسمبلی بننے کے بعد دو روز قبل ہی دوسری بار قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔قبل ازیں اجلاس میں اراکین اسمبلی کی غیر موجودگی پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے برہمی کا ااظہار کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ” بادشاہ لوگ آجائیں تو کارروائی آگے بڑھائی جائے۔”خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں صرف ایک وزیر موجود ہیں، ڈھائی سال میں حکومت نے بھی پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
۔مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک روز قبل ہونے والی فوج کی کور کمانڈر کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ضرب عضب کامیابی سے چل رہا ہے، حکومت گورننس بہتر کرے۔ان کا کہنا تھا کہ “حکومت کے لیے یہ بہت بڑا اشارہ ہے اسے سمجھا جائے اور امید ہے وزیر اعظم کابینہ کو درست کریں گے۔”واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے داخلی آپریشنز اور پاکستان میں دیرپا امن کے فوائد کے لیے اچھی طرز حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی کل کی پریس ریلیز آئین کی روح کے خلاف ہے، ہم کسی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جو اس ایوان میں نہ بنے۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء4 کو وقت کا پابند کیا جائے۔وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر 2 شریف ایک صفحے پر ہوں گے تو غیر مشروط حمایت کریں گے اور اگر خدانخواستہ دونوں شریفوں میں گڑبڑ ہوئی تو میں سویلین شریف کے ساتھ ہوں گا۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…