جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے حمزہ شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قومی اسمبلی میں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف سپیکر کے انتخاب کے لئے ایوان میں بڑے عرصے کے بعد پہنچے تھے تو تمام اراکین نے فرداً فرداً ان سے ملاقات کی تاہم عابد شیر علی اپنی سیٹ سے اٹھ کر اپوزیشن کے بنچوں پر جا کر اراکین اپوزیشن سے محو گفتگو رہے۔ حمزہ شہباز شریف نے جب ووٹ کاسٹ کیا تو تمام اراکین کے ڈیسک بجائے تاہم عابد شیر علی چپکے سے ایوان سے باہر چلے گئے اور حمزہ شہباز سے نہ تو ہاتھ ملایا اور نہ بات چیت کی یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف رانا ثناءاللہ کی حمایت کر رہے ہیں جس نے ان کے بھائی کو فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران شکست دی تھی۔ حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور ان اختلافات بارے اراکین پارلیمنٹ آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…