کراچی( آن لائن)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب اس وقت کشت زعفران ہو گئی جب بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کے سی سی آئی سابق صدر سراج قاسم تیلی نے وزیر اعلی سندھ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ کو مشورہ دیا کہ آپ 80فیصد لگادیں اور 20فیصد دبالیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ نے تو سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ ہفتہ کو کراچی چیمبر میں خطاب کے دوران بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کرپشن پوری دنیا میں ہوتی ہے لیکن اس کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
آپ 80فیصد لگادیں اور 20فیصد دبالیں، سراج قاسم تیلی کا وزیر اعلی سندھ کو مشورہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں