جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کنٹینرپرکھڑے لوگ رکاوٹیں نہ ڈالتے توآج شروع ہونے والے کام مکمل ہوچکے ہوتے ،نوازشریف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگرترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جاتیں تو وہ کام مکمل ہوچکے ہوتے جو آج شروع ہورہے ہیں، کنٹینر پر کھڑے کچھ لوگ ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں تھے لیکن اللہ تعالی نے ان کی ریٹنگ بڑھنے نہیں دی۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ کنٹینرپرکھڑےہوکراپنی ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کررہے تھے،کنٹینروالوں نے کوشش کی کہ کسانوں تک 341 ارب روپے نہ پہنچیں، میرے لودھراں جانے پربھی اعتراض کیا گیا اور کسان پیکج روکنے کے لیے حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشن سیاست نہیں دل اور خلوص سے عوام کی خدمت کرنا ہے یہ وجہ ہے کہ بجلی کے 3 کارخانے لگانے میں 130 ارب روپے کی بچت کی، ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھ کرخرچ کررہے ہیں بجلی کا اتنا بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے گزشتہ حکومتوں اور آمروں نے کچ نہیں کیا، ہمارے سامنے بڑے مسائل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گھروں، کارخانوں اور کسانوں کوسستی بجلی ملے،اب ہم سولر ،کوئلے اور ہوا سے بجلی بنانے والے ہیں، 2017کے آخرتک کئی ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے آئیں گے اور 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے، ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا اور اللہ کا نام لے کر ان کے پیچھے پڑ گئے اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کراچی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے بعد وہاں کے حالات پہلے سے بہتر ہیں جب کہ تمام جماعتوں نے کراچی میں امن کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی موٹروے ہم نے بنائی،اس کی توسیع بھی ہم کررہےہیں، موٹروے حسن ابدال سے حویلیاں،مانسہرہ اورچین بارڈرتک لے جائیں گے، اب ہم نے موٹروے کو لاہور سے کراچی لےجانے کا منصوبہ بنایاہے،طورخم سے جلال آباد سڑک بنارہے ہیں،جسے کابل سے ملایاجائے گا، یہ نیا پاکستان ہے جو بن رہا ہے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…