جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صحافی سے معافی ،ریحام بارے سوال نہ کرنے کی اپیل ،لودھراں میں 50ہزارنئے ووٹ آگئے ،عمران خان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لودھراں میں وزیراعظم نے کسان پیکج کا اعلان کرکے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی، اسی طرح لاہور میں ووٹرز سے پوچھے بغیر ان کے ووٹ منتقل کیے گئےجب تک شفاف الیکشن کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے جب کہ 2013 کا الیکشن ملک کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف دھاندلی کا سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن لے کرجائے گی، ہم نے پولنگ اسٹیشن پردھاندلی روک لی تونادرا سے مل کرہمیں ہرایا گیا، لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹ غائب کئے گئے اور 17ہزار874 ووٹ ارد گرد کےعلاقوں سے این اے122 میں منتقل کرائےگئے، انہوں نے کہاکہ لودھراں میں بھی پچاس ہزارسے زائد باہرسے ووٹ منتقل کئے گئے ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ۔(ن) لیگ نے سروے کے ذریعے پی ٹی آئی کے ووٹرزکاپتا لگایا اور ہمارے ووٹرز کو حلقے سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باربار کہاجاتاہے کہ عمران خان کی سوئی دھاندلی پر پھنس گئی ہے اور ملک کے دیگر مسائل پر بات نہیں کی جاتی، مجھے کوئی شوق نہیں کہ ایک ایشو پر اٹکا رہوں اور 126 دن تک دھرنا دوں اس سے پہلے ایک سال تک مہم چلائی اگرہم اس مک میں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا، حالیہ بلدیاتی الیکشن کی مثال سب کے سامنے ہے جو مسائل عوام کو درپیش ہیں کیا عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت کو کوئی سزا دے سکی، کسان کا جو معاشی قتل ہوا ہے کیا عام آدمی اپنے حق رائے دہی سے اپنے درد کا اظہارکرسکا۔چیئرمین تحریک انصاف نے صحافی کو ڈانٹنے پر اس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پارٹی چئیرمین سے پہلے انسان ہوں اور انسانی تقاضہ ہے کہ کسی کے گھر میں دکھ ، درد ، تکلیف یا ماتم ہوتو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے، بجائے اس کے کہ اس کے زخموں پر نمک چھڑکا جائے، صحافی کی جانب سے اچانک ذاتی سوال پوچھنے پرغصہ آگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اپنی سابق بیوی سے جیسا بھی اختلاف ہولیکن میں اس کے خلاف کچھ نہیں سن سکتا، میری درخواست ہے کہ ذاتی سوالات سے گریز کیاجائے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…