پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قوم نے فیصلہ کر لیا، مستقبل لبرل اور جمہوری پاکستان میں ہے, نواز شریف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اورپاکستان دوقومی نظریہ کی بنیادپروجود میں آیاتھا۔پاکستان سے قبل برادراسلامی ملک ترکی نے بھی لبرل ہونے کااعلان کیاتھا۔اور اب وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ ان کامستقبل لبرل اورجمہوری پاکستان میں ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کا مستقبل ایک لبرل اور جمہوری پاکستان سے وابستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ، معیشت کی بحالی ، توانائی ،تعلیم اور صحت کی فراہمی شامل ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ، ہم نے ملکی ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیے، گزشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہماری توجہ صرف توانائی کی بحالی پر نہیں بلکہ اگلے 20 برس کی ضروریات پر ہے،گیس کی بنیاد پر 3 بڑے پاور پلانٹ تیار کررہے ہیں ، 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، ہم متعدد ہائیڈل پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے لئے 25 صنعتی زون بنائے جا رہے ہیں، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کا معائدہ طے پا چکا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کو موڈیز نے بھی تسلیم کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…