پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

باجوڑ میں دھما کہ: امن کمیٹی کے سربراہ ملک محمد یونس ہلاک، دو بیٹے زخمی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں امن لشکر کے سربراہ کو ملک محمد یونس ہلاک اور ان کے دو بیٹے زخمی ہوئے۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالار زئی میں گلے شاہ کے قریب دہشت گردوں نے ریموٹ کنڑول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کر رکھا تھا، دھماکا عین اس وقت ہوا جب قبائلی رہنما ملک محمد یونس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد علی نے ملک محمد یونس کی ہلاکت کی تصدیق کی.دھماکے میں ملک محمد یونس ہلاک اور ان کے 2 بیٹوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں 7 قبائلی ایجنسیاں ہیں، ان میں باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ان علاقوں میں طویل عرصے تک عسکریت پسند پناہ گاہیں قائم کییہوئے تھے، مگر پاک فوج کے آپریشن کے بعد بڑی حد تک عسکریت پسندی پر قابو پا لیا گیا۔ان کارروائیوں کے دوران کئی قبائل نے پاک فوج کی حمایت میں لشکر قائم کیے جو عسکریت پسندوں کے خلاف فوج کی معاونت کرتے تھے، ان مسلح جھتوں کو امن لشکر کا نام دیا گیا تھا۔محمد یونس بھی اسی طرح کے ایک لشکر کے رہنما تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…