پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مغرب اور روس کے خلاف جنگ تیز کی جائے: القاعدہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ( آن لائن )القاعدہ کے رہنما ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام اور عراق میں مغرب اور روس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔ اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں انہوں نے القاعدہ اور داعش کے درمیان بہتر کوارڈی نیشن اور اتحاد پر زور دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری ریکارڈ شدہ پیغام میں ا ےمن الظواہری کا کہنا تھا کہ”امریکی، روسی، ایرانی۔ شامی علوی اور حزب اللہ ہمارے خلاف مربوط جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔” “کیا ہم باہمی لڑائی چھوڑ کر اپنی تمام تر توانائیاں ان کے خلاف جنگ میں صرف نہیں کر سکتے،؟ انہوں نے پیغام میں استفسار کیا۔ریکارڈنگ کی تاریخ کے بارے میں قطعی وضاحت نہیں ملتی تاہم بشار الاسد کے قریبی اتحاد روس کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف تیس ستمبر کو شروع کئے گئے فضائی حملوں کے ذکر سے غالب گمان یہی ہے کہ پیغام روسی حملوں کے بعد ریکارڈ کرایا گیا۔یاد رہے کہ ستمبر میں جاری کردہ ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ایمن الظواہری نے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کو غیر قانونی قیادت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ البغدادی کے پیروکار شام اور عراق میں مغربی قیادت میں سرگرم اتحاد کا مقابلہ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ تمام تنظیموں سے تعلق رکھنے والے میری مجاہد بھائیو۔۔۔ ہمیں امریکا، یورپ اور روسی جارحیت کا سامنا ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مشرقی ترکمانستان سے مراکش تک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔شام اور عراق کے بڑے علاقے کو اپنے زیر نگین کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والی انتہائی شدت پسند تنظیم داعش نے شام میں اپنے جنگجوو¿ں پر حملے کرنے والے امریکا اور روس کے خلاف مقدس جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔القاعدہ اور داعش میں کسی بھی قسم کا تعاون مشرق وسطی میں استحکام لانے کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ عسکری تنظیموں نے سنہ 2011ئ کی عوامی تحریک میں خود کو دبانے والے مطلق العنان حکمرانوں کا تختہ الٹنے کے بعد خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…