اسلام آباد(آن لائن) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعووں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے اور اس پر نیپرا نے بھی تحفظات کااظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔
نندی پور پاور پلانٹ مکمل آپریشنل نہ ہوسکا، پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































