جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

افغان حکومت کوطالبان سے جنگ یا مذاکرات بارے فیصلہ کرنا ہو گا ،سرتاج عزیز

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن) مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان حکومت کوطالبان سے جنگ یا مذاکرات بارے فیصلہ کرنا ہو گا ،پاکستان امن مذاکرات کے سلسلے میں ”سہولت کار“ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اورپاکستان کا افغانستان کے مسئلے اور وہاں امن وامان کے قیام کے لیے شروع کردہ مفاہمتی عمل پر واضح موقف ہے، ہم امن مذاکرات کے سلسلے میں ”سہولت کار“ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان طالبان افغانستان پر قبضہ تونہیں کرسکتے مگرایسا لگتاہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اوراس کا افغانستان کے امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔اس لئے اب افغان حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مزید جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے یا پھر طالبان کے ساتھ مسائل کاحل مذاکرات سے نکالنا چاہتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…