جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب اورسندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی الیکشن کتنے پرامن ؟الیکشن کمیشن نے الٹ تصویرپیش کردی . سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ خیرپور کے علاوہ پنجاب اورسندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے جب کہ خیرپور واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ خیرپور میں 6 لاشیں پولنگ اسٹیشن کے احاطے سے اور 5 باہر سے ملیں جب کہ واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کی بھی ہدایت دے دی گئی ہیں جب کہ خیرپور میں واقعے کے بعد فوج اور رینجرز طلب کرکے حالات کو کنٹرول کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیرپورواقعے کے علاوہ پنجاب اور سندھ بھر میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب سے 49 اور سندھ سے 87 شکایات موصول ہوئیں، پنجاب میں بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کے باعث یونین کونسل کی 20 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں گے اور سندھ کی 6 یونین کونسلز کی مختلف نشستوں پر بھی دوبارہ انتخابات ہوں گے جب کہ بیلٹ پیپرز میں غلطیوں پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ر کے قصبے رانی پور کی یونین کونسل درازہ شریف میں پولنگ کے عمل کے دوران 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیا جس میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ ایک دوسرے پر دھاندلی کےالزامات لگانے پر ہوئی، علاقے میں مسلح تصادم کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔02

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…