پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے فوج سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے فوج سے بڑامطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت کانام ہی احتساب اور شفافیت ہے لیکن مسلم لیگ ن شفافیت پر یقین نہیں رکھتی ، این اے 122میں بڑی تکنیک کیساتھ دھاندلی کی ، علیم خان اور چوہدری سرورایک ایک ووٹ پر کام کررہے ہیں اور مکمل تحقیقات کیساتھ رپورٹ سامنے لائیں گے ، پنجاب میں تھانیدار براہ راست سیاستدانوں سے احکامات لیتے ہیں ، یہی حال سندھ میں ہے لیکن پنجاب کے عوام بے فکر ہوجائیں ، چیلنج کرتاہوں کہ کوئی سیاسی مخالف انتقامی کارروائیوں کا الزام نہیں لگائے گا، سروے اٹھا کر دیکھ لیں ،خیبرپختونخوا میں پہلی بارہی حکومت ملی ہے اور کارکردگی میں نمبرون صوبہ ہے ،سیاسی جماعتوں میں بھی پی ٹی آئی ن لیگ سے آگئے ہے ۔ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ یہ لوگ اقتدار میں آتے ہیں اور پیسے کماکر باہر چلے جاتے ہیں ، چوہدری شیر علی نے کہاکہ پنجاب کاوزیرقانون ہی 17لوگوں کا قاتل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن حق نوازکو فیصل آباد میں عوام کے سامنے گولیاں ماری گئیں لیکن انصاف نہیں ملا۔ اُنہوں نے کہاکہ جمہوریت کا نام ہی احتساب ہے ، اے این پی کے رہنماءکو پکڑاگیاتوانہوں نے انتقام قراردیا، ایک سیاسی مخالف بھی نہیں کہے گاکہ غلط پرچہ ہوا، کسی صوبے میں ایسانہیں ہوتا۔ پہلی دفعہ باری آئی اور ایک نمبر کارکردگی ہے ، سروے پڑھ لیں ، پولیس ، بیوروکریسی کوغیر سیاسی کردیااورمیرٹ لارہے ہیں لیکن پنجاب کے عوام بے فکر ہوں ،یہاں بھی پولیس غیرسیاسی کریں گے لیکن موجودہ حکمران نہیں کرسکتے کیونکہ انہی پولیس اہلکاروں کے ذریعے تو الیکشن جیتتے ہیں ، آئی جی کا بھائی دیپالپور میں جیتاہے ، پولیس کو دیکھ کر کس نے مخالفت کرنی ہے ، کوئی حکومت ساری زندگی نہیں رہتی ، ضروری نہیں کہ ہروقت ان کی باری ہو، یہاں بھی باری انشاءاللہ ضرورآئے گی ، پولیس والے غنڈوں کیساتھ مل کر جو کچھ کررہے ہیں ، ہرجگہ سے شکایات ہیں ، انشاءاللہ موقع ملاتو احتساب ہوگا۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ فوج اور رینجرز تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کی جائے ، انتشار کا خدشہ ہے ۔عمران خان نے کہاکہ این اے 122کا جہاں تک تعلق ہے تو میرا ایمان ہے کہ ن لیگ کبھی صاف اور شفا ف الیکشن نہیں جیت سکتی ، تحقیقات کررہے ہیں ، اپنی پوری تفتیش کے بعد چیزیں لائیں گے ،چوہدری سرو ر اورعلیم خان پر مشتمل ٹیم کام کررہی ہیں ، ایک ایک ووٹ دیکھ رہے ہیں ،الیکشن کے دن بھی پوری کوشش کی کہ دھاندلی رک جائے لیکن تکنیکی طریقے سے دھاندلی کی گئی اور اب ہم بھی کوشش کریں گے کہ تکنیکی طریقے سے چیزیں سامنے لائیں، ن لیگ شفاف طریقے سے کبھی الیکشن جیت ہی نہیں سکتی ،ایمانداری سے کوئی میچ نہیں جیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…