پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کا امریکہ سے پاکستان کے حوالہ سے جاری ایڈوائزری واپس لینے کا مطالبہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ سے پاکستان میں خطرے کے حوالہ سے جاری ایڈوائزری واپس لینے اور پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔ واشنگٹن میں ’پاکستان بزنس کونسل‘ اور ’چیمبر آف کامرس‘ سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں۔’ہم خطے میں استحکام چاہتے ہیں، تاکہ علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو اور سب کو معاشی ترقی کا موقع ملے۔وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ حکومت نج کاری پر زور دیتی ہے، اس نے تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی شفاف نیلامی کی، معاشی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے کہ بلوم برگ نے بھی تجارتی کارکردگی کی تعریف کی اور اس کی کریڈیٹ ریٹنگ بھی بہتر ہوئی، جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انھوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شہریوں کو دی گئی ٹریول ایڈوزئزری واپس لے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس استثنیٰ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ امریکی منڈیوں تک ان پاکستانی مصنوعات کو رسائی حاصل ہو۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اور اقتصادی راہداری کی تعمیر اور چینی و روسی سرمایہ کاری کے نتیجے میں، بڑے پیمانے پر ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کا امکان ہے۔انھوں نے یقین کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح امریکی تاجر برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون کرے گی۔اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے، مائیکل فرومین نے اپنے خطاب میں بزنس کمیونٹی کو مختلف شعبوں کی نشاندہی کی جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں، ان میں توانائی کا شعبہ سرفہرست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…