اسلام آباد (آن لائن ) بھارت میں شیو سینا کی غنڈا گردی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے ،سارک فورم کی جانب سے بھارت نے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کو سارک تربیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی کی کئی روز سے جاری پر تشدد وارداتوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سارک تربیتی کانفرنس شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سارک فورم کی جانب سے بھارت میں 17سے26نومبر تک تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھارت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کو سارک تربیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی، تربیتی کانفرنس الیکشن کمیشن کے ارکان کی تربیت کے لیے منعقد کی جار ہی تھی اس میں پاکستان سمیت تما سارک ممالک کے الیکشن کمیشن کے اعلٰی حکام کو مدعو کیا گیا تھا،ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں پاکستان مخالف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافے کی وجہ سے سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت نہ کی جائے ۔
شیو سینا کی غنڈا گردی،پاکستان کا سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
-
اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی
-
سنت یہ بھی ہے



















































