واشنگٹن (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف امریکی صدربراک اوباما کی دعوت پر امریکہ کے سر کاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اپنے دورے میں وزیر اعظم صدر براک اوباما . نائب صدر جوبائیڈن اور مختلف وزراءسے باہمی دلچسپی کے امور سمیت وسیع البنیاد بات چیت کرینگے ان ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی موجودہ نوعیت کا جائزہ لیا جائیگا اورمستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک کی شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے شعبوں کی نشاندہی کی جائیگی ۔وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری کے مطابق وزیر اعظم امریکی سینٹ اور کانگریس کے ارکان سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے وہ واشنگٹن میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک بزنس کانفرنس میں بھی شریک ہونگے اور امریکہ کے ادارہ برائے امن سے بھی خطاب کرینگے ۔نواز شریف امریکی میڈیا کے نمائندوں او ر پاکستانی امریکی برادری کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔وزیر اعظم اپنے دورے میں پاک امریکہ تعلقات کو طویل مدت اور پائیدار شراکت داری میں تبدیل کر نے کےلئے بات چیت کرینگے جبکہ خطے میں امن اور استحکام کی کوششوں اور اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے بھی امریکی حکام کو آگاہ کرینگے ۔مریم نواز بھی امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما کی دعوت پر وزیر اعظم کے ہمراہ امریکی پہنچی ہیں وہ 22اکتوبر کو خاتون اول سے ملاقات کرینگی جن میں پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے اور تعلیمی اصلاحات سمیت دیگر امورپر بات چیت کرینگی ۔وزیراعظم کے اس دورے کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بے حد اہمیت دی جارہی ہے اور اس امید کا اظہار کیا جارہاہے کہ اس دورے سے پاکستان اور امریکہ مزید قریب آئیں گی اور ان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف امریکی صدربراک اوباما کی دعوت پر امریکہ کے سر کاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق



















































