جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے شہریار خان راجیو شکلا کے گھرپہنچ گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے دھاوے اور غنڈہ گردی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر اپنے پاکستانی ہم منصب شہریار خان اورایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات نہیں کر پائے تھے۔اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات دہلی میں ری شیڈول کر دی گئی ہے جو آج بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کے رہائشگاہ پر ہوگی۔چیئرمین پی سی بی کو انتہا پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظرسخت سیکیورٹی حصار میں راجیو شکلا کے گھر تک لایا گیا، راجیو شکلا کے گھر پر ملاقات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی گاندھی منڈیلا سیریز چھوڑ کر وطن واپسی اور وسیم شعیب کمنٹریٹر جوڑی کی جانب سے بھی چنء ون ڈے کے بعد مزید میچز میں موجودگی سے معذرت کے بعد یوں لگ رہا تھا جیسے اب بورڈ کے رہنماؤ ں کے درمیان ملاقات شاید ہو سکے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو بچانے کے لئے احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…