منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈاکٹرعاصم کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، نیب نے اہم ریکارڈ حاصل کرلیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام فائلوں تک وفاقی محتسب ادارے (نیب) کو رسائی دے دی جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اور نیب کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی جہاں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبرکے ریکارڈ کی پہلے ہی چھان بین کرچکی ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…