پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفددبئی سے چین کے دورے پرروانہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیر کو دبئی کے راستے چین کے دورے پرروانہ ہوگیاجہاں وہ 14سے 16اکتوبر تک سلک روڈ کے بارے میںبیجنگ میں منعقدہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی خصوصی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ چین جانے والوں میں امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر شیری رحمن، قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور چئیرمین کے پولیٹیکل سکریٹری جمیل سومرو شامل ہیں۔اس کانفرنس کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے کیا ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد سلک روڈ کے بارے میں نئے ویژن اورمشترکہ ترقی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔ کانفرنس میں متعلقہ موضوعات پر بحث و مباحثہ اور تبادلہ خیال کے لئے مختلف پینل تشکیل دئے جائیں گے ۔پیپلز پارٹی کا یہ وفد اختتام ہفتہ وطن واپس لوٹ آئے گا۔ چین کے اس دورے کے دوران وفد چینی کمیونسٹ پارٹی اور دوسری اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…