مٹینگوں کے بارے میں آپ لوگوں کو معلوم ہے جو نیشنل ایکشن پروگرام کے مطابق ہوئی تھی اس کے علاوہ بہت سی میٹنگیں ہوئی ہے جس کا آپ لوگوں کو معلوم نہیں۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ہائی وے نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں.۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں جو میٹنگیں ہوئی تھی اس میں چیف آف د آرمی سٹاف نے بھی شرکت کی تھی ۔انہوںنے کہاکہ جب تک صوبے میں امن نہیں ہوگا غربت کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا۔ اسلئے سب سے پہلے امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانا بہت ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ فرنٹیر کور نے سیکورٹی برقرار رکھنے کیلئے اب تک2سالوںمیں 80ارب روپے خرچ کئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لورالائی میں آج پریڈ میں جو نوجوان کامیاب ہوئے ہیں ان کی تعداد 3682ہیں ان میں بلوچستان سے 642کا تعلق غریب گھرانوں سے جو محنت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کے طلبہ کےلئے ایف سی میں بھرتی کےلئے بی اے اور ایف اے کی شرط رکھی تھی مگر ہم نے اس کو کم کردیا ہے اور انڈر میٹرک طالب علم کو بھی ایف سی میں نوکری دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نے کبھی بھی گالم گلو چ کی زبان استعمال نہیں کی لاہور میں دونوں سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے جو زبان استعمال کی ہے وہ افسوس ناک ہے مجھے ٹی وی پر دیکھ کر شرمندگی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 13جون سے پہلے بلوچستان میں خوف کا عالم تھا جنگ جاری تھی مگر جنگ ابھی بھی جاری مگر صورتحال اب بہتر ہوگئی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے حالات بہتر ہوگئے ہیں بعض عناصر بلوچستا ن میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور باہر بیٹھ کر حالات خراب کر رہے ہیںہم نے بلوچستان ، کے پی کے اور کراچی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کی ثبوت اقوام متحدہ کے نمائندے کو پیش کی ہے اور یہ ثبوت لندن میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر لودی نے پیش کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 2013بلوچستان میں حالات بہت زیادہ خراب تھے اب بہتر ہوگئے ہیں رابطے شروع ہیں تاہم اس وقت کہنا کہ بات چیت کہا ں تک پہنچی ہے قبل ازوقت ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوج اور سیاست دان ایک پیچ پر ہیں.انہوںنے کہاکہ میں 40سال سے سیاست میں ہوں میرے جنرل پاشا ہ،ضیاءالحق اور کئی جرنلوں سے بعض امور پر اختلافات رہے کیونکہ میں چاہتا تھا کہ وہ لائن کراس نہ کریں مگر گزشتہ دو سالوں سے فوج اور سیاستدانوںکے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے ۔انہوںنے سوال کرنے والے صحافی کے اس سوال سے اتفاق نہیںکیا کہ جس فنکشن میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف موجود ہوں تو وزیر اعظم کے چہرے کے تاثرات دوسرے ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ آپ کی رائے ہوسکتی ہے حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے کچھ امور پر اختلاف تھا ہم یہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں جو کچھ بھی اس کا الزام ہم پر لگایا جائے ہم کوئی چوکیدار نہیں ہے ہم افغانستان سے کے صدر بھی اس بارے میں بات چیت کرچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پشاور میں بچوں کے سکول پر حملے کے بعد چیف آف دی آرمی سٹاف خود افغانستان گئے تھے اور افغانستان کے صدر ،عبدالغنی کو ثبوت پیش کئے گئے تھے کہ انہوںنے کہاکہ ہمارے نوٹس میں یہ بات بھی ہے کہ ایران کی طرف سے بھی بلوچستان کے حدود کی کئی بار خلاف ور زی کی گئی ہے گولہ بارود پھینکیں گئے ہیںہم نے سفارتی سطح پر بھی اس مسئلے پر ایران سے بات چیت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ہمارے ملک کے اندر مداخلت کریں ان کے اپنے گھر کا مسئلہ اس کو خود حل کریں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 40لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین موجود ہے ان میں 30لاکھ غیر قانونی طورپر رہ رہے ہیں اس بارے میں ہم نے افغانستان کے صدر عبدالغنی کو بھی بتا دیا ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جائے اگر ان کے اپنے ملک کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ الزام بھی ہم پر لگاتے ہیں ہم بھی کسی صورت میں ان کا الزام قبول کرنے کیلئے تیار نہیںہے ہمارے تحفظات ہیں ہم اس بار ے میں ان کو آگاہ کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے جنرل راحیل شریف اور موجودہ سول حکومت کے درمیان مثبت اور اچھے تعلقات ہے بعض عناصر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے اس مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکےں گے کیونکہ ملٹرین اور سیاستدانوںکی اپنی اپنی حدود بندی ہے اور جو ایک دوسرے کو کراس نہیں کرتے جس کی وجہ سے فوج اور سیاستدانوں کے درمیان حالات اور بہتر ہیں اور خوشگوار ہے۔انہوںنے کہاکہ 11اکتوبر کو لاہور میں جو ذمینی الیکشن ہورہاہے وہ پنجاب گورنمنٹ اپنی کارکردی گی کی بنا دپر جیتے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ پی ٹی آئی دو سال کی اپنی کاکردگی پنجاب کے عوام کے سامنے رکھتی اور پنجاب کی حکومت اپنی کاکردگی عوام کے سامنے رکھتی گالم گلو چ مسلم لیگ کا وطیرہ نہیںہے نہ ہی ہمیںہماری پالیسی ہے پی ٹی آئی والوںنے مسلم لیگ ن کی قیادت پر جب ذاتی نوعیت کے حملے کئے تو مجبور انہوںنے بھی غصے میں آکر جوا ب دیا ہے بہر بحال مجھے دونوںپارٹیوں کے روئے پر مایوسی ہوئی ہے اور دکھ ہواہے اور ندامت ہوئی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا جب ان سے پوچھا گیا کہ مری معاہدے پر عمل درآمد کب ہوگا ۔توانہوںنے مسکراتے ہوئے سوال کرنے والے صحافی کو کہا کہ آپ سے مشاورت ضرور کرونگا جب دوسرے صحافی نے کہاکہ آپ کی پریس کانفرنس سے مری معاہدے کے بارے میںجواب مل گیاہے ۔توانہوںنے اشارے سے اپنی انگلی منہ پر رکھتے ہوئے کہاکہ خاموش رہے جب ان سے پر یس کانفرنس کے اختتام پر پوچھا گیا کہ جناب چوہدری صاحب کیا آپ دوبارہ دسمبر میں آئیں گے تو انہوںنے اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا البتہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جن کو جمعہ کے روز بخار تھا اور اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے اور باقاعدہ رخصت کی درخواست بھیجی تھی پرامن اور پرسکون نظر آرہے تھے صرف انہوںنے مسکراہٹ پر بھی گزارا کیا اس موقع پر ڈی جی پی آر عبدالطیف کاکڑ سابقہ ڈی جی پی آر کامران اسد ، ایف سی اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
ناراض بلوچوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، تفصیلات بتانا قبل ازوقت ہے،چودھری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































