منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

این اے 122 ضمنی انتخاب ،وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت کا پیمانہ ثابت ہوگا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہو ر(نیوزڈیسک) سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں نے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این اے 122کا ضمنی انتخاب وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت کا پیمانہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا نتیجہ شریف خاندان او رعمرا ن خان کے مستقبل میں سیاسی منظر نامے کے رنگ ڈھنگ کا بھی تعین کر دے گا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے امید وار علیم خان سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس سے بڑی حد تک مستقبل کا سیاست کا منظر واضح ہو جائے گا ۔ این اے 122پر تحریک انصاف کی کامیابی (ن) لیگ پر دباؤ بڑھاسکتی ہے جس کے بعد عمران خان کی سیاست کی ڈھال چال بھی تبدیل ہونے کا امکا ن ہے جس میں کسی بڑے احتجاجی پروگرام کی کال بھی دی جا سکتی ہے ۔عمران خان الیکشن کمیشن کو مزید دباؤ میں لانے کی پوزیشن میں آجائیں گے ۔پی ٹی آئی اس سے بلدیاتی انتخابات میں بھی بہتر پوزیشن پر آ جائے گی ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی شکست کی صورت میں عمران خان کو سیاست میں اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہو گی اور ان کے پاس صرف عوام کے ایشوز کو اجاگر کرنے اور ان کے لئے آواز بلند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اس حلقے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے لئے بڑا پیغام ثابت ہوگا جس کیلئے (ن) لیگ پہلے ہی پریشانی کی سی صورتحال سے دوچار ہے ۔ضمنی انتخاب ثابت کر دے گا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد کے دو برسوں میں شریف برادران اور عمران خان کی مقبولیت بڑھی یا اس میں کمی واقع ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…