گی ہمارا ہدف صرف بجلی کی پیداوار سستا کرنا لوڈ شیڈنگ کم نہیں بلکہ عوام کی لوڈ شیڈنگ سے نجات اور سستی بجلی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھی نوٹس لینا چاہیے کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے منصوبوں پر توجہ کیوں نہیں دی ملبہ ہمارے کندھوں پر ڈال دیا گیا ماضی کی حکومتوں کی اتنی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کی اتنی بدترین قلت پیدا ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2012ء میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی ۔وزیراعظم نے کہا کہ کھیل کود کرنے والے سیاستدان گالیاں دینا چھوڑ دیں گالیاں دینے کی بجائے اچھی بات کہہ دیں ہم آپ کو گالیوں کا جواب دعاؤں سے دینگے گالیاں دینے سے بہتر ہے کہ کوئی اچھے الفاظ سے یاد کرے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں ہے پچھلے 30سالوں میں تمام حکومتوں میں ملک میں پیچیدگیوں کے پہاڑی کھڑے کردیئے ہیں جس کو آہستہ آہستہ ہماری حکومت حل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی بہتری کیلئے ڈیڑھ سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور مختلف انرجی پراجیکٹس کو کم ریٹ پر بجلی پیدا کرنے کیلئے پوری ایمانداری سے کام ہورہا ہے ۔ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کم ترین سطح پر ہے اور اس پر کام منفی کی بجائے مثبت انداز میں ہورہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ صرف کنٹینرز پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا اگلے دو سال کے دوران ملک میں اندھیرے ختم کرکے دم لینگے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاشتکاروں کو 341 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تاکہ ساڑھے بارہ ایکڑ تک کم زمین والے کاشتکاروں کو یہ پیکج دیا جائے گا مگر سیاسی میدان کی بجائے کھیل کے میدان میں کھیلنے والے اس کو بھی غلط رنگ دے رہے ہیں ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ان انرجی پراجیکٹ کی بناء پر پاکستان دنیا پر ایک نئے افق کی طرح نمودار ہوگا اور پاکستان طول و عرض میں اندھیرے ختم کرکے دم لے گی پاکستان افواج پاکستان اور حکومت پاکستان نے ضرب عضب کے سلسلہ میں دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور قوم نے بھی اپنے خون کا نذرانہ دیکر ملک میں امن کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چینی حکومت کا اعتماد اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تمام پراجیکٹ شروع ہوچکے ہیں اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹ میں امریکہ کی مشینری جی الیکٹرک نصب ہوگی جبکہ کنسٹرکشن اور مشینری ہاربن الیکٹرک چائنہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا پراجیکٹ ہوگا جہاں ڈھائی ہزار افراد کو روزگار ملے گا اور اس کی پروڈکشن 2017ء میں دسمبر میں نیشنل گرڈ میں ٹرانسفر ہوجائے گا اور یہ 1180میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ ہے۔
2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااعلان ،نوازشریف کی عمران خان پرسخت نتقید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی



















































