جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نیویارک میں بھارت قومی سلامتی مشیروں،پاکستان وزراءخارجہ کی ملاقات چاہتا تھا،بھارتی اخبار کا دعویٰ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(اے این این) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نیویارک میں پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا متمنی تھا،پاکستان نے تجویز مسترد کر کے وزراءخارجہ کی ملاقات پر زور دیا تھا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت نے گزشتہ ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران میں پاکستان کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کے مذاکرات کی تجویز دی تھی لیکن اسلام آباد نے پہلے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت پر اصرار کیا جس کے بعد بھارت اپنی تجویز سے پیچھے ہٹ گیا۔اخبار نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان نے سرتاج عزیز اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول کے درمیان مذاکرات کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ اس ملاقات سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ سرتاج عزیز کی علیحدہ بات چیت منعقد کی جائے۔بھارت اپنی اس تجویز سے پیچھے ہٹ گیا اور یہ جواز دیا کہ اوفا اجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ جس بات پر اتفاق کیا گیا تھا یہ تجویز اور شرط اس کی روح کے خلاف ہے۔اوفا کے اعلامیے میں وزرائے خارجہ کی نہیں سیکریٹریوں کے درمیان یا قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان بات چیت کا ذکر کیا گیا۔جب یہ سوال کیا گیا کہ بھارت نے یقینا جنرل اسمبلی میں اس طرح کی ایک تجویز دی تھی تو بھارتی موقف تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی بھی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان اوفا میں کیے گئے اتفاق کے پیش نظر کیے جائیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپکا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ کے درمیان اجلاس کا جہاں تک ہونے کا سوال ہے تو وہ اوفا ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔اخبار نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے لکھاہے کہ اگست میں قومی سلامتی مشیروں کے درمیان بات چیت کی معطلی کے بعد پاکستان نے نیویارک میں سیکریٹری خارجہ سطح پر بات چیت کی تجویز دی تھی۔دونوں صورتوں میں استدلال یہ تھا کہ مشیروں کے درمیان بات چیت کو دہشت گردی کے ایشو پر فوکس رکھا جائے جبکہ وزرائے خارجہ یا سیکریٹریز سطح پر کشمیر سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…