پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالا قاری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ ، بارود برآمد

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انسداد دہشت گردی فورس نے صبح سویرے شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ڈیرے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں ، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برا?مد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت کالا قاری اور کاشف عرف کاشی کے ناموں سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق کالا قاری چیف سرجن بریگیڈیر مشتاق، سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور روات اور ترنول کے قریب نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…