لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج لاہوریوں نے میرا دل خوش کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے۔ آپ میں جو جنون ہے وہ کسی اور میں نہیں ہو سکتا۔ جیسے ایم کیو ایم کا مسلحہ ونگ ہے ویسے ہی ن لیگ کا مسلحہ ونگ پنجاب پولیس ہے جس نے ہمارے 2 کارکنوں کو شہید کردیا۔ یہ سمجھتے تھے کہ حکومت، پنجاب پولیس اور ادارے ہیں اس لیے یہ آرام سے جیت جائیں گے لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ ہمارے پاس علیم خان جیسا خفیہ ہتھیار موجود ہے۔ لودھراں میں جب حالات خراب ہوئے تو ن لیگ وہاں سے بھاگ گئی اور لاہور میں یہ سمجھ رہے تھے کہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن علیم خان کو زبردست مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ علیم خان پر قبضہ گروپ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ن لیگ تو خود اس ملک کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ہے جس نے 2013 میں ملک پر قبضہ کیا تھا۔ ن لیگ دھاندلی کے بنا جیت نہیں سکتی۔ ن لیگ کو صرف ایک ہی چیز آتی ہے اور وہ ہے دھاندلی اس لیے این اے 122 کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ 11 اکتوبر کو کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دینی۔ نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ دوسروں سے مجھ پر حملہ کروانے کی بجائے خود سامنے آئیں اور میرا مقابلہ کریں۔ شیر ہیں تو گیدڑ کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں۔ نواز شریف وزیراعظم پاکستان کے ہیں لیکن ان کا پیسہ ملک سے باہر ہیں۔ جبکہ عمران خان کا سب کچھ پاکستان میں ہے جس کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ میں نے 18 سال ملک سے باہر پیسہ کمایا اور وہ پیشہ ملک میں واپس لے کر آیا۔ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہوگا، میں مشکل وقت میں جدہ نہیں بھاگ جاوں گا۔ ن لیگ کے درباری مجھ پر غداری کا الزام لگاتے ہیں تو میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے سوال کرتا ہوں کہ ان کے بیٹوں کے بیرون ملک جو اربوں کے اثاثے ہیں وہ کہاں سے آئے ہیں۔ اصل غداری تو یہ ہے کہ یہ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے۔
تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جس کا سورج غروب ہورہا ہے: عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع
-
تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا
-
جائیداد رکھنے، خرید و فروخت کرنے والوں پر بڑی شرط عائد کرنے کی تیاری
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
9 اور 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100روپے تک کمی کا امکان،وزیراعظم کا قوم سے خطاب متوقع
-
موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا
-
پی ایس ایل 11: شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی
-
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دبا ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے،برطانوی ا...
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا



















































