پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پارلیمنٹ میں واپس آنے سے استعفے غیر فعال ہو گئے توسپیکرآرڈر جاری کریں ، چیف جسٹس

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس اور تحریک انصاف جواب داخل کر نے کی مہلت دیدی ۔ جمعہ کویہاںسپریم کورٹ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار ظفر علی شاہ نے موقف اختیار کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت استعفے دینے والے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے، تحریک انصاف کے استعفے 8 ماہ پڑے رہے لیکن سپیکر سوئے رہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب تک سپیکر آرڈر نہ دے سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی، معاملہ سپیکر کے پاس ہو تو کیا عدالت مداخلت کا اختیار رکھتی ہے؟۔چیف جسٹس نے کہاکہ پارلیمنٹ میں واپس آنے سے استعفے غیر فعال ہو گئے توسپیکرآرڈر جاری کریں۔ عدالت نے کیس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس جاری جبکہ تحریک انصاف کوجواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…