راولپنڈی(نیوزڈیسک)رمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاءنے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا،مشرقی ومغربی سرحدی صورتحال اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کا اہم اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوا،جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور ، ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب میں جاری پیشرفت اورمشرقی ومغربی سرحدی صورتحال خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔شرکاءنے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزپر غور کیا اور اِس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان ، کراچی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشنز کو منطقی انجام، دہشتگردوں اور انکے معاونین کو ہر قیمت پرکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ کور کمانڈر کانفرنس نے افغانستان کی صورتحال اور افغان میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا تاہم مشرقی ومغربی سرحدی صورتحال اور کسی بھی درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس،افغان بارڈرکی صورتحال کاجائزہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































