اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ،وزیراطلاعات پرویز رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ تحریک انصاف کو غیرملکی یہودی، ہندو اور سکھ فرمز فنڈنگ کرتے رہے ہیں ،انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام دستاویزی ثبوتوں کی فوٹو کاپی میڈیا کو فراہم کریںگے ، عمران خان نے اثاثے چھپاکر غیر قانونی طورپر انتخابات میں حصہ لیا ، عمران نے غیرملکیوں کا چندہ دھرنے میں حکومت پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔پرویز رشید کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس کے بعد سینئر صحافی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر یہ تمام تر تفصیلات مصدقہ ثابت ہوجاتی ہیں تو تحریک انصاف پر پاکستان میں پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے ۔کوئی بھی سیاسی جماعت جو غیر ملکی فنڈنگ لے رہی ہو خصوصاً یہودیوں، ہندوﺅں اور سکھوں سے تو اس پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو ن لیگ کے بعض رہنما تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور غیر ملکیوں سے فنڈنگ کے الزام میں پابندی کا مشورہ د ے رہے ہیں جس پر اعلیٰ سطح پر غور کیاجارہاہے۔فی الحال تمام ثبوت میڈیا کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے بعد ازاں تحریک انصاف پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔