اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کوکس قانون کے تحت بلے کاانتخابی نشان جاری کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مہم کے لئے چندے کی رقوم بیرون ممالک سے آتی ہیں لیکن تحریک انصاف نے جوگواشورے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں ان میں اس کاذکرنہیں ہے جوکہ تحریک انصاف نے ایک گناہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرتوعمران خان ہروقت تنقید کرتے رہتے ہیں ۔اب الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔عمران خان عدالتوں کی تاریخوں کے پیچھے چھپتے رہے اورجب کوئی راستہ نہیں رہاتونیاوکیل کرلیاجس نے پھرتاخیرکاحربہ استعمال کیااورجب تمام حربے ناکام ہوئے ۔تحریک انصاف کے جس رہنماءنے یہ جرم سامنے لایااس کومیڈیابھی چھپاتارہا۔انہوں نے کہاکہ جوشخص الزام خان کے نام سے جاناجاتاہے اس کے بارے میں حقائق دانیال عزیزنے عوام کے سامنے پیش کیا۔ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کوبلے کاانتخابی نشان کیوں جاری کیا۔عمران خان نے 2013کے انتخابا ت میں دھاندلی کی ،یہودی لابی نے بھی عمران خان کوچندہ دیا،غیریہودی پاکستانی ،غیرپاکستانی سکھ اوردیگرافراد نے بیرون ملک چندہ دیا۔یہ دھاندلی نہیں دھاندلاہے اس کوبے نقاب ان کی جماعت کے ایک بانی رہنماءکیاانہوں نے عمران خان کی اس چوری کوبے نقاب کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ان الزامات کوجواب دیناہوگا۔پرویز رشید نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات میڈیا پر دکھاتے ہوئے کہ جو لوگ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں عمران خان نے ان سے پیسے لے کر انتخابات میں حصہ لیا ۔مسلم لیگ ن تیس سال سے سیاست میں ہے لیکن اتنے بڑے بڑے میوزک کنسٹر کرانے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں لیکن عمران خان اپنے ہر جلسے میں صرف سپیکروں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں ۔اب پتہ چل گیا کہ اتنی شان و شوکت سے ہونے والے جلسے کے پیسے ملک دشمن عناصر سے آتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پتہ تھا کہ عمران خان کے فنڈز کہاں سے آرہے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن عمران خان کے ساتھ مل کر اس چوری کو کیوں چھپا یا ۔عمران خان نے سیاست اور جمہوریت کے ساتھ جو دھوکہ کیا اس کا جواب دینا ہو گا ۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جھوٹے اور چور ہیں ،اگر چور نہیں ہیں تو مجھے عدالت میں میں لے کر جائیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کوغیرملکی چندے کاالزام دیناپڑے گا۔پرویزرشیدنے کہاکہ فائل میں موجود غیرملکی یہودیوں اورانکی فرموں کاذکرموجود ہے ۔عمران خان چورہے ،ملک کاغدارہے ،پرویزرشید
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان چورہے ،پاکستان کے دشمنوں کاآلہ کارہے وہ ملک کاغدارہے ۔اگروہ سچاہے تومجھے عدالت میں لے جائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے غیرملکی رقم پرپاکستان کے خلاف ساز ش کی ۔ا۔۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران خان کے ساتھ مل کرچوری کوچھپایا۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان کی منصوبہ بندی کامیاب ہوجاتی توملک تباہی کے دھانے پرپہنچ جاتا۔
عمران خان جھوٹا،غیرملکیوں کاآلہ کاراورغداروطن ہے ،پرویزرشید

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں