پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ووٹوں کے تھیلے فوج کی نگرانی میں بھیجنے کیلئے عمران خان کا مطالبہ مان لیاگیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
Imran Khan, who once supported Pervez Musharraf, says the "real war" for a Pakistani democracy is only just beginning.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پر تمام مراحل فوج کی نگرانی میں مکمل کئے جائیں گے۔ فوج نے پولنگ اسٹیشنز پر چار، چار سی سی ٹی وی کیمر ے اور یو پی ایس مانگے ہیں جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ بائیو میٹرک کے ذریعے ووٹنگ کا انعقاد ممکن نہیں اس لئے ضمنی انتخابات پرانے نظام کے تحت ہی ہوں گے۔ اس مرتبہ انتخابی عملے کی تربیت پر فوکس کیا گیا ہے اور ان کی فزیکل مانیٹرنگ کی گئی ہے اور اس مرتبہ ان کا معیار اور پرنٹڈ مٹیریل معیاری ہو گا۔ این اے 122 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر صوبائی الیکشن کمشنر امیدواروں کو آج طلب کرکے انہیں وارننگ دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس پروفیشنل انداز میں اپنی ڈیوٹی نبھائے گی اور انتخابی مرحلے کے دوران مکمل غیر جانبدار رہے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بتایا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد پنجاب کے چار حلقوں میں ہونے والے ضمنی اور 12اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے تمام انتظامی اداروں کو یاد دہانی کرائی کہ آئین کے تحت پاکستان کی ایگزیکٹو اتھارٹیز پر لازم ہے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خطاب میں شرکاء کو قائداعظم کی مشہور تقریر کے اقتباس بھی پڑھ کر سنائے کہ سرکاری افسروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی غیر جانبداری سے ادا کریں۔ ایک سول سرونٹ خود کو کسی طور پر سیاست میں ملوث نہ کرے اور تمام انتظامیہ غیر جانبدار رہے اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آر اوز نے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج اور رینجرز فراہم کی جائے اور یہ مطالبہ خاص طور پر فیصل آباد، اوکاڑہ اور گجرات سے سامنے آیا ہے اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جی ایچ کیو میں میٹنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ہمارے بہت سے تھانے بغیر ایس ایچ اوز کے چل رہے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری نے بتایاکہ ڈاکٹروں کی تعیناتی پر بھی پابندی ہے اسے ہٹایا جائے تاکہ ہم ہسپتالوں میں یہ سہولت دے سکیں جس پر الیکشن کمیشن نے غور کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ این اے 122میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہاں مقررہ حد سے بڑے بینرز اور فلیکسز لگائے گئے ہیں اس حوالے سے ڈی سی او اور سی سی پی او نے بریف کیا ہے کہ اس پر نوٹس لیا گیا ہے اور انہیں اتارا بھی جاتا ہے لیکن امید وا ر و ں کی طرف سے انہیں دوبارہ لگا لیا جاتا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر آج امیدواروں کو طلب کریں گے اور انہیں وارننگ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس انتخابات کے دوران مکمل غیر جانبدار رہے گی اور کسی بھی شکایت کو مکمل دور کیا جائے گا۔ پولیس سیاسی پارٹی نہیں بنے گی اور اپنی ڈیوٹی پروفیشنل انداز میں نبھائے گی۔ انہوں نے عمران خان کے مطالبے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر بھی تعینات رہے گی اور انہوں نے ووٹوں کے تھیلے فوج کی نگرانی میں بھجوانے کا جو مطالبہ کیا ہے اس پر بھی عمل ہو گا۔ فوج نے ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر چار سی سی ٹی وی کیمرے مانگے ہیں اس حوالے سے چیف سیکرٹری کو ہدایات دے دی گئی ہیں اور انہیں اس کے لئے یو پی ایس فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر چیف الیکشن کمشنر نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بہترین کوآرڈینیشن پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہائی کورٹ کی طرف سے این اے 122کی انتخابی مہم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن برقرار ہے اور ہم اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لئے جدید عمل کے حوالے سے بتایا کہ پرانے نظام کے تحت ہی ووٹنگ ہو گی۔ اس مرحلے پر بائیو میٹرک نظام کی توقع کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے عملے کی بے ضابطگیوں کی شکایات کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس مرتبہ ہم نے تربیت پر فوکس کیا ہے اور اس کی فزیکل مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پرنٹڈ مٹیریل کو دیکھ رہے ہیں اور مرتبہ معیار پہلے سے بہتر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اٹک میں ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے جا رہے ہیں جس میں 60پولنگ سٹیشنز میں موبائل ٹیکنالوجی سے نتائج لئے جائیں گے۔ اگر اس سے وقت میں بچت ممکن ہوئی تو یہ ا یک قدم ہو گا جبکہ ہری پور میں بائیو میٹرک کا تجربہ کر چکے ہیںاور مزید انتخابات میں بھی اس پر تجربہ کریں گے۔ انہوں نے عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر نوٹس لینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اب تو حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن ایک مکمل آئینی ادارہ ہے۔ اس آئینی ادارے کو پنپنے دیا جائے تاکہ یہ صاف اور شفاف انتخابات کرا سکے۔ کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں۔ انہوںنے ضمنی انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ صرف ایک فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…