اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ، خودکش حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ ، اپر جیکٹ ، چپل اور گولیوں کے خول سمیت دیگر ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، مقدمے کے مدعی اور تفتیشی افسر کاشف ریاض پر جرح مکمل کر کے بیان قلمبند کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے کیس کا مال مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بینظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی اپر جیکٹ ، چپل ، گولیوں کے خول اور حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ شامل ہے۔خودکش بمبار اور گرفتار چاروں ملزمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ، آئندہ سماعت پر امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
بینظیر قتل کیس ، تفتیشی افسر کا بیان قلمبند، خودکش حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ و دیگر ریکارڈ پیش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































