ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرینگے

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ(نیوز ڈیسک) دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، عزام کرام میدان آج منیٰ سے میدان عرفات میں جمع ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خطبہ دیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر اکھٹی ادا کی جائے گی، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں فرزندان توحید اللہ کے حضور گڑگرا کر دعائیں مانگیں گے۔سورج غروب ہونے سے پہلے تمام عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاءایک ساتھ ادا کی جائے گی اور پھر کنکریاں جمع کرنے کے بعد عازمین کرام رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔10 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں وہ پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 12 ذوالحجہ کو حجاج کرام کے لئے لازم ہے کہ وہ مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔رواں برس دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی لاکھوں عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ حج کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ مسجد الحرام میں زخمی ہونے والوں کے لئے دوران حج ایمبولنس کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے جس میں زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے طبی عملہ ہر وقت موجود رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…