اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف عیدالاضحی امریکہ میں منائیں گے، 23 ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف امریکہ کے سرکاری دورے پر 23 ستمبر کو واشنگٹن روانہ ہوں گے، وزیراعظم عید سے 2 دن قبل ہی پاکستان سے امریکہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور عیدامریکہ میں ہی منائیں گے اور 30 ستمبر کو دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچیں گے، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دو طرفہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔















































