اسلام آباد(این این آئی)ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں اورتھانہ کی طرف سے مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ججز نظربندی کیس کے ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو موصول ہو گئے ہیں۔ جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔گزشتہ دنوں ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق صدر کے وکلاءنے ان کی عدم پیشی پر تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا کہ ان کے موکل بیمار ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تاہم تحریری درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ کرنے پر عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے انہیں یکم اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ادھر عدالتی احکامات پر عملدر آمد کے لیے پولیس نے ایس ایچ او فیاض شنواری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































