بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے عالمی اقتصادی رن وے پر بھاگنا شروع کر دیا ، جلد اڑان بھریں گے ، اسحاق ڈار

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان نے عالمی اقتصادی رن وے پر بھاگنا شروع کر دیا ، جلد اڑان بھریں گے، عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتے ہیں۔اسلام آباد میں یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات ملک کے دور دراز علاقوں میں پہنچانے کیلئے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے ، گذشتہ دو سال میں معیشت کے استحکام کیلئے کام کیا گیا ،اب اقتصادی صورتحال اس قدر بہتر ہوئی ہے کہ عالمی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کی گواہی دے رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی اور یونیورسل سروس فنڈ کے منصوبوں کے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو آئی ٹی کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کو ہدایت کر دی ہے کہ رواں برس فور جی اور تھری جی کے بقیہ لائسنسوں کی نیلامی کے لئے اقدامات کریں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اقتصادی راہداری سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔لاہور کراچی موٹروے پبلک پراﺅیٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شفافیت ہی مقدم اور کرپشن کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری پر بہترین ریٹرنز حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رواں برس کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے تمام جماعتوں کو میثاق معیشت کرنے کی دعوت دی تاکہ ملک میں جس بھی جماعت کی حکومت ہو وہ معیشت کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کر سکیں۔ہماری حکومت کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جو بھی شخص کرپشن میں ملوث ہے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو موٹروے کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان میں ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں ایکسپورٹ بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگلے ماہ تک دو مزید ٹیلی کام پروجیکٹس پر دسختط کیے جائیں گے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ رورل ایریاز میں ٹیلی کام سروس پہنچانے کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…