منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت سے کسی سطح پر مذاکرات زیر غور نہیں،دفترخارجہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ نیویارک میں بھارت کے ساتھ کسی بھی سطح پر ملاقات کی تجویز زیر غور نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کہتے ہیں بھارت کے ساتھ مذاکرات پر ہماری پوزیشن واضح ہے ، پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کے حوالے سے ضرور بات ہوگی۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ہمارے ذہنوں میں اچھے اور برے طالبان کا فرق نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری پوزیشن واضح ہے۔بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کے حوالے سے ضرور بات ہوگی ، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیویارک میں پاک بھارت کسی بھی سطح کی ملاقات کی تجویز زیر غور نہیں ، انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی سفیر کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…