اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ نندی پورپاورپراجیکٹ منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکی وجہ گزشتہ دورحکومت ہے ،منصوبے کے اندرخلل پڑنے والے کااحتساب کیاجائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نندی پورپاورمنصوبہ فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے ،ایک طرف نندی پورپراجیکٹ کی مشینری دیرتک پڑی تھی ،جس سے نقائض پیداہوئے ،فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ کے معاملے پرجواب لیاجائیگا۔منصوبے کے اندرخلل پڑنے والے کااحتساب کیاجائیگا،بہت سے مسائل کے باوجودنندی پورپراجیکٹ بندکرنے کے بجائے اسے فنکشنل بنایاجائیگا۔آئندہ چنددنوں میں نندی پورپراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آڈٹ رپورٹ سے تمام مسائل سامنے آجائیںگے ۔حکومت کی پوری کوشش ہے کہ توانائی کے مسئلے مقررہ وقت میں پورے کئے جائیں ،اورعوام سے کئے گئے وعدوں پرپورااترے،ہم وعدے نہیں کام کرکے دکھائیںگے ،اس پورے معاملے کی ذمہ داری میری ہے ،اس منصوبے کوبہت عرصے تک ہمیں یہ پتہ نہیں چل رہاتھاکہ یہ منصوبہ بجلی کیوں نہیں دے رہااس پرقوم سے معذرت خواہ ہوں۔
آئندہ چنددنوں میں نندی پورپراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ،خواجہ آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































