بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت علماءکا اجلاس،آرمی چیف کی شرکت

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اور تمام تنظیمات مدارس کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی جن میں نائب صدر وفاق المدارس پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی .سیکرٹری جنرل وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری .وفاق المدارس شیعہ کے ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا سید نیاز حسین نقوی . ناظم اعلیٰ رابطہ المدارس اسلامیہ پاکستان ڈاکٹر مولانا عطاءالرحمن . جنرل سیکرٹری وفاق المدارس السلفیہ پاکستان مولانا یاسین ظفر .ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی .صدر رابطہ المدارس اسلامیہ پاکستان مولانا عبد المالک . صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان پروفیسر ساجد میر . صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مفتی منیب الرحمن . شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ابتدائی خطاب میں کہاکہ آج کی اس ملاقات کا مقصد ایک ایسا مشترکہ لائحہ عمل طے کر نا ہے جس سے آپس کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے اور ایسے ایشوز جن پر کسی کو خدشات ہیں انہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ جب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع ہوا ہے علماءکرام نے بے حد معاونت کی ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماءکرام اور مدارس کا کر دار و تعاون قابل تحسین اور حوصلہ افزا ءرہا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اسلام علماءکرام , مدارس کے اصل تشخص اور خدمات کو ہر سطح پر اجاگر کیاجائے میں نے امریکہ اور برطانیہ کے دورے میں بھی بار ہا کہا کہ کسی داڑھی والے مرد اور حجاب والی خاتون کو ممکنہ دہشتگرد سمجھنے کی روش ترک کر نا ہوگا اسی طرح اسلام کا نام بھی دہشتگردی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے آج پاکستان بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے کچھ ہمارے دشمن اور کچھ دوست نما دشمن ہیں اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن نصاب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی علماءکرام نے عالمی برادری اور انٹرنیشنل فورمز پر دہشتگردی اور اسلام کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کر نے پر وزیر داخلہ کے کر دار کو سراہا ۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے حکومت اور مدراس کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں امن ہماری ترجیح ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ہمارے باہمی تعاون سے ملک خرابیوں سے پاک ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…