منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”را“ نے بلوچستان میں امن کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے اپنے ایجنٹوں کی فنڈنگ میں اضافہ کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ نے بلوچستان میں امن کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنے ایجنٹوں کی فنڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے ۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے بھارتی خفیہ ادارے ” را“ کو پہلے ہی خصوصی فنڈ منظور کئے جا چکے ہیں ۔اس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا ہے اور اب اس کو مزید فنڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ پرامن بلوچستان کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے ۔ ” را“ نے علیحدگی پسند تنظیموں کو فنڈز جاری کئے ہیں ۔اس کے علاوہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے لئے اپنے ایجنٹ بھی فراہم کئے ہیں ۔سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کے درمیان اور ان کے باسسز کے درمیان پکڑے جانے والی بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ ” را“ نے پرامن بلوچستان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے مزید فنڈز بھی فراہم کئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تخریبی کارروائی کے لئے فون پر 1200 امریکی ڈالرز پیش کر رہا تھا ۔ اس سے قبل تخریب کاروں کو مختلف قسم کی تخریبی کارروائیوں اور بلوچستان میں معلومات اکٹھا کرنے کے لئے 400 سے 800 ڈالرز فراہم کئے جا رہے تھے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے لئے نئے ایجنٹوں کر ہائر کرنے کے علاوہ بلوچ علحیدگی پسند کمانڈروں کو بھی اضافی مالی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی لڑائی جاری رکھے سکیں ۔انہوں نے علیحدگی پسندوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ حکومت کے لئے ان کی لڑائی کی مالی مدد مسئلہ نہیں ہے ۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے قریب جیوانی ایئرپورٹ پر حملہ بلوچستان میں اس عمل کے بعد سب سے بڑی تخریبی کارروائی تھی جب اس سے قبل کئی بلوچ کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے تھے ۔ جن میں برہمداد بگٹی ، حربی آر مری اور ڈاکٹر اللہ نذر گروپ کے کمانڈر شامل تھے ۔ حربی آر مری کے بی این اے گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر نے سیکورٹی فورسز کو بتایا ہے کہ انہیں قندھار ، ہلمند اور سپین بولدھک میں را کے ایجنٹوں نے تربیت دی تھی ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…