بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ہزاروں صفحات پر مبنی ہیلری کلنٹن کی ای میلز جاری ،امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ہزاروں صفحات پر مبنی ای میلز جاری کر دی ہے جن میں 150 حساس معلومات پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔اب سے تھوڑی دیر قبل جاری کی جانے والی ای میلز سرکاری سرور کے بجائے ہیلری کلنٹن کے ذاتی سرور پر موجود تھیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج جاری کی جانے والی ای میلز کی تعداد چار ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ان میں ڈیڑھ سو ایسے ای میل بھی شامل ہیں جنھیں انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے بعد میں ’کلاسیفائڈ کے زمرے‘ میں رکھا گیا ہے اور انھیں پہلے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔ہیلری کلنٹن نے اس معاملے میں اپنی غلطی تسلیم کی ہے کہ انھوں نے سرکاری مراسلے بھیجنے کے لیے پرائیوٹ سرور کا استعمال کیا تاہم انھوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی حساس معلومات باہر نہیں آئی ہیں۔اب امریکہ کا تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ کیا حساس معلومات والے اہم مراسلے غیر مناسب ڈھنگ سے تو نہیں بھیجے گئے۔خیال رہے کہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے بطور وزیرِ خارجہ ذاتی ای میل سرور کا استعمال آئندہ سال سنہ 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کا ایک مسئلہ بن گیا ہے۔اب ان ای میلز کو ’کلاسیفائڈ یا اس سے اوپر کے درجے‘ میں رکھا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ذاتی سرور سے نہیں بھیجا جانا چاہیے تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے نمائندوں کو بتایا: ’میرے خیال سے یہ کوئی ڈیڑھ سو ہوں گے۔‘ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ باقی ماندہ ای میلز کو جاری کرنے کا سلسلہ چلتا رہے گے۔حکام کے مطابق گذشتہ ماہ دوسرے 63 ای میلز کو ’کسی نہ کسی شکل میں اپ گریڈ‘ کیا گیا تھا۔
ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دور میں شامل ہیں اور نمایاں امیدوار ہیں۔مسز کلنٹن کے مخالفین نے ان پر غیر محفوظ سرور کے استعمال کرنے کے لیے امریکہ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔واشنگٹن میں ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کی وجہ سے مسز کلنٹن کی عوام میں مقبولیت میں اس قدر کمی آئی ہے کہ اب نائب صدر جو بائیڈن سنجیدگی سے پارٹی میں ان کی امیدواری کو چیلنج کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔جبکہ بعض ریپبلیکن رہنما جن میں ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں انھوں نے ہیلری کلنٹن کے اس عمل کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے ان کا سی آئی اے کے سابق ڈائرکٹر ڈیوڈ پیٹریئس سے موازنہ کیا ہے جن کے خلاف راز افشا کرنے کی وجہ سے مقدمہ چلایا گیا تھا۔بہر حال ابھی اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ مسز کلنٹن کے گھر کے سرور پر جو ای میل تھے ان کو کلاسیفائڈ کے زمرے میں رکھا گیا تھا یا نہیں۔اس سے قبل مئی میں ان کی جاری کی گئی 60 ہزار ای میلز میں سے تقریباً نصف ان کے سرکاری امور سے متعلق تھیں جو انھوں نے بطور وزیر خارجہ بھیجیں تھیں۔اس وقت سے وزارت خارجہ کی جانب سے وقفے وقفے سے ان کی ای میلز منظر عام پر لائی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…