بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر پابندی عائد کر دی

datetime 31  اگست‬‮  2015 |

لاہو(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ نے پابندی عائد کردی۔ جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فوج کے خلاف مسلسل تقاریر کر رہے ہیں اس لئے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریرپرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی گئیں تقاریرکا ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا کے نمائندوں کو بھی 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے الطاف حسین کی نیشنلٹی کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…