اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

خورشید شاہ نے انتخابات میں (ن) لیگ کیساتھ مک مکا پر معافی مانگی ہے، عمران خان

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مک مکا کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معافی مانگی ہے۔لاہور روانگی سے قبل بنی گالہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کی جانب سے بار بار سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرنے کے بعد لاہور کی ریلی منسوخ کی، ہم اپنے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل نہیں سکتے، لاہور کی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی اور کچھ ہو جاتا تو اس کی ذمہ داری مجھ پر آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے لائحہ عمل پر بات ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے نتائج میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، جس دن انتخابی دھاندلی کیس کی آخری سماعت ہونی تھی اسی دن نادرا کا چیرمین اچانگ چھٹی پر چلا گیا، ٹریبونلز کے سامنے ایک ایک پولنگ بیگ موجود کا ریکارڈ موجود تھا اور اگر یہ سب چیزیں بھی جوڈیشل کمیشن کے سامنے آ جاتیں تو یقین سے کہتا ہوں کہ اگر ٹریبونل کے نتائج پہلے آجاتے تو جوڈیشل کمیشن کے نتائج مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں میرے ساتھ میچ کھیلیں، سب کو پتہ چل جائے گا کہ عام انتخابات میں لاہور کس کے لئے باہر نکلا اور جیتا کون تھا، میاں صاحب اپنے امپائر کھڑے کردیں لیکن اس کے باوجود انھیں ہراو¿ں گا۔سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ کریں گے کہ کیا انھی لوگوں کے نیچے الیکشن لڑنا ہے جنھوں نے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے لئے میچ کھیلا، کاظم علی ملک اور رانا زاہد کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تو اس میں کوئی شق نہیں رہنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں ملوث تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے مک مکا کیا تھا اور (ن) لیگ نے ریاض کیانی کو پنجاب کے لئے مانگا تھا اور اس بات پر انھوں نے معافی بھی مانگی۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن سندھ کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ جب فخر الدین جی ابراہیم مستعفی ہوئے تو تمام فیصلے ریاض کیانی ہی کرتے تھے، ان سب باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی (ن) لیگ کے کھلاڑی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…