اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بزدل بھارتی فوج۔مقاصد سے آگاہ ہیں۔آرمی چیف برس پڑے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنر ل راحیل شریف نے کہاہے کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں اور ملک میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں . بھارتی افواج کی جانب سے سول اورشہری آبادی پر کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور غیر پیشہ ورانہ فعل ہے۔ جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیالکوٹ میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہیں ورکنگ باو ¿نڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور اس سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصان کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون اور بچے سمیت آٹھ شہری شہید ہوئے .24 خواتین اور گیارہ بچوں سمیت 47 افراد زخمی ہوئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باو ¿نڈری پر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔ آئے روز بلا اشتعال فائرنگ سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی معاہدوں اور اقدار کے منافی تمام حدود کو عبور کرچکا ہے۔آرمی چیف نے شہری آبادی اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی سول اور شہری آبادی پر فائرنگ، ایک غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ ایک بزدلانہ اور غیر پیشہ ورانہ فعل ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر مسلسل جارحیت کا پاکستان کے اندر بھارت کی پشت پناہی سے ہونیوالی دہشت گردی سے تعلق کو محسوس کرسکتے ہیں۔آرمی چیف نے سرحد پر تعینات فوجی دستوں اور مقامی آبادی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…